عائشہ اکرم نے ملزموں کو کو پہچان لیا ، ملزم کون اور کتنے ہیں ؟ اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عائشہ اکرم نے ملزموں کو کو پہچان لیا ، ملزم کون اور کتنے ہیں ؟ اہم خبر ۔۔ گزشتہ دنوں لاہور میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکی ٹک ٹاکر کو افسوسناک رویے کا نشانہ بنایا گیا جسے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ انڈیا میںبھی سخت تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ۔ اب اس لڑکی کیحوالے سے تازہ ترین خبر یہ آئی ہے کہ اس نے عبایاپہننا اورسکارف اوڑھنا شرو ع کردیا ۔ گریٹر اقبال پارک میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد عائشہ اکرم میڈیا کو دئیے جانے والے انٹرویوز عبایا پہننا اور سکارف اوڑھ کر دے رہی ہیں ۔

دوسری جانب بدسلوکی کے کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوگئی ، متاثرہ لڑکی نے شناخت پریڈ کے دوران3 ملزمان کو پہچان لیا۔تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے ملزمان کی شناخت پریڈروزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، اب تک 40 گرفتار افراد کی شناخت پریڈ کی جاچکی ہے ، دوران شناخت پریڈ عائشہ اکرم نے 3 ملزمان کو کنفرم اور 2 کو مشکوک قرار دیا ، مزید 30 افراد کی شناخت پریڈ بھی جلد کی جائے گی۔