حوالہ ہنڈی کا شبہ، کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں FIA کے چھاپے

کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع بولٹن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے متعدد دفاتر پر چھاپے مار کر کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق کارروائی کھارادر کی بولٹن مارکیٹ میں واقع روبی سینٹر اور نیو روبی سینٹر میں کی گئی۔
سی بی سی کے عملے نے حوالہ اور ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر 3 دکانوں میں قائم دفاتر کی تلاشی لی جس کے دوران لیپ ٹاپ، کاروباری رسیدیں اور دستاویزات ضبط کر لیں۔اہلکار جاتے ہوئے دکانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔چھاپوں کے دوران تینوں دفاتر سے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
زیرِ حراست افراد کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔بولٹن مارکیٹ میں کرنسی اور پرائز بانڈ کا کام کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دوبارہ چھاپوں اور کارروائی کے خوف سے بیشتر دکانداروں نے کاروبار بند کر دیا ہے۔

Recent Posts

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

34 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025…

40 mins ago

اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک…

43 mins ago

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

کیوبیک(قدرت روزنامہ)کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک…

50 mins ago

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

1 hour ago

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

1 hour ago