تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ پر استعفیٰ دینے کیلئے زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضی برقرار ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے عہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی، جس میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیغام پہنچایا کہ استعفیٰ نہ دیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے جواب میں کہا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔
چیئرمین سینیٹ کی صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھی صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔ذرائع کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

4 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

4 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

4 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

4 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

4 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

5 hours ago