عمران ہاشمی نے ایشوریہ رائے سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آ گئی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مشہور اداکارعمران ہاشمی نے ماضی میں سابقہ ملکہ حسن اداکارہ ایشوریا رائے کو ‘پلاسٹک’ کہنے پر معافی مانگی تھی۔2014 میں بھارت کے متنازع شو ‘کافی وِد کرن’ کے چوتھے سیزن کی ایک قسط میں عمران ہاشمی نے بطور گیسٹ شرکت کی تھی جس میں انہوں نے کئی افواہوں سے پردہ بھی اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق دوران پروگرام اداکار سے کرن جوہر نے سوال کیا کہ ‘پلاسٹک’ کا خطاب انڈسٹری میں کس کو دیں گے؟کرن جوہر نے سوال کا جواب دینے پر کافی اصرار کیا جس کے بعد عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے بچن کو ‘پلاسٹک’ کہا۔
بعدازاں اس بات کو کافی اچھالا گیا اور ایشوریا کے چاہنے والوں نے عمران پر سخت تنقید کی اور ان کے اس بیان کو غیر مناسب قرار دیا۔2014 میں ہی اداکار نے ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریا کو پلاسٹک کہنے پر معافی مانگی۔

انہوں نے کہا ‘میرا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگوں نے لیا، میں ایشوریا کو بے حد پسند کرتا ہوں، شو کا فارمیٹ ایسا تھا اگر میں جواب نہیں دیتا تو مجھے گفٹ ہیمپر نا ملتا، میں ہمیشہ سے ہی ایشوریا کے کام کو سراہتا آیا ہوں’۔عمران ہاشمی نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘لوگ ہمیشہ بے بنیاد باتوں کو اچھالتے ہیں، مجھے ان سے کوئی غرض نہیں’۔
بعدازاں اپنے ایک اور انٹرویو میں اداکار نے پلاسٹک کہنے کا الزام میزبان کرن جوہر پر عائد کیا تھا، انہوں نے کہا ‘کرن مہمانوں کو زبردستی اس قسم کے متنازع بیانات دینے پر زور دیتے ہیں’۔ خیال رہے کہ ایک اور بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشوریا نے 2019 میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Recent Posts

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

15 mins ago

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ…

27 mins ago

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

40 mins ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

1 hour ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

1 hour ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

2 hours ago