ہائی پروفائل کیسز میں شدید دباؤ، ایک اور سینیر نیب پراسیکیوٹر مستعفی

کراچی (قدرت روزنامہ)نیب کراچی سے ایک اور سینیر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا۔نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفی چئیرمین نیب کو بھیج دیا۔ آر ڈی کلہوڑو 2010 سے نیب پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل کیسز واپس لینے پر نیب پراسیکیوٹر دباؤ کا شکار تھے۔ پراسیکیوٹرز جن ملزمان کی مخالفت میں دلائل دیتے رہے ہیں اب ان ملزمان کیخلاف کیسز واپس لینے کے لیے عدالتوں میں دلائل دینے کا کہا جاتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل بھی نیب کراچی سے 2 سنیئر پراسیکیوٹرز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔