دبئی میں ایک اور پاکستانی نے ملک کا نام فخر سے بلند کردیا

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک پاکستانی کو ٹریفک کنٹرول کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے،عرب میڈیاکے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی

پولیس کے کمانڈر جنرل عبد اللہ المری نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے پاکستانی شہری عباس خان کو اعزاز سے نوازا ہے،عباس خان نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک جام کو دیکھتے ہوئے رضا کارانہ طور پر ٹریفک کو منظم کیا تھا،مقامی شہریوں اور تارکین وطن نے عباس خان کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے بے حد سراہا گیا،دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری نے عباس خان کے اس اقدام اور دبئی سے اس محبت کی قدر کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی، عبداللہ المری نے کہا کہ عباس خان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، انہوں نے جو کچھ کیا بہت اچھا اور اچھے انداز میں کیا،انہوں نے کہا کہ عباس خان نے اپنے اس اقدام کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ فرض شناس ہیں اور دبئی کے معاشرے کے لیے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

نسیم شاہ سے متعلق سوال پر اروشی روٹیلا کا دلچسپ جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے…

1 min ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کے سفیرپارک کیجن نے ملاقات کی،…

19 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پرآگئیں

  بنگلورو (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے…

19 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن…

23 mins ago

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو…

34 mins ago

ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے…

35 mins ago