ایران میں سر سے اسکارف اُتارنے والی دو اداکارائیں گرفتار

ایران(قدرت روزنامہ) دو معروف ایرانی اداکاراؤں کا احتجاجی تحریک سے اظہارِ یکجہتی کرنا مہنگا پڑ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہینگامہ قاضیانی اور كتايون رياحی نامی اداکاراؤں کو عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔
52 سالہ فلم اسٹار نے پہلے ہی عدلیہ کی طرف سے طلب کرنے کا عندیہ دیا تھا اور پھر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں انہیں بازار میں حجاب ہٹاتے اور بال کھول کر باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ’ شاید یہ میرا آخری پوسٹ ہے، اس لمحے سے میرے ساتھ جو بھی ہو، جان لیں کہ ہمیشہ کی طرح میں اپنی آخری سانس تک ایرانی عوام کے ساتھ ہوں‘۔
اس سے قبل اداکارہ نے ایک پوسٹ میں ’بچوں کے قاتل‘ لکھ کر ایرانی حکومت پر 50 سے زیادہ بچوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یا درہے کہ تہران میں مورالٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی کرد نژاد 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد دو ماہ سے زائد خواتین کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں سے ایران کی علما ءکی قیادت شدید دباؤ میں ہے۔

Recent Posts

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20…

5 mins ago

شادی کی تقریب میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، دلہا سمیت 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق…

6 mins ago

پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ )اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین…

17 mins ago

کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ ٹرانسپورٹ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔…

24 mins ago

سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت اپنی والدہ کی 43ویں برسی…

31 mins ago

9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے…

38 mins ago