شہباز شریف اسی کو تعینات کرینگے جسے نواز شریف چاہیں گے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ شہبازشریف اسی کوتعینات کرینگے جسے نوازشریف چاہیں گے۔معروف قانون دان بیرسٹراعتزازاحسن نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں تسنیم حیدرنےسازش کاانکشاف کیاہے۔ تسنیم حیدرکےمطابق نوازشریف نےقتل کی سازش کی۔ تسنیم کے مطابق حسن نوازکےدفترمیں سازش ہوئی۔ تسنیم کےبیان کی روشنی میں پاکستان میں مقدمہ درج ہوسکتاہے۔ نوازشریف پراقدام قتل، سازش کی دفعات لگ سکتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تسنیم نےارشدشریف،عمران خان حملےکابیان دیا۔ تسنیم کےبیان پرنوازشریف کوحملےمیں ملزم بنایا جاسکتا ہے لیکن لندن پولیس تسنیم حیدرکےبیان کوسنجیدہ نہیں لےگی۔ تسنیم حیدرکےانکشافات بطورثبوت کافی نہیں وہ اس کے بیان سےمطمئن نہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ تسنیم حیدرنےقتل کاالزام نوازشریف پرلگایا۔ میرے خیال سے نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔ نواز شریف کا واپس آنامشکل ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف رانا ثنا اوردوسری طرف عمرسرفرازچیمہ ہیں۔ عمرسرفرازچیمہ نے10دن گورنرشپ میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔
حقیقی آزادی مارچ کےحوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان نےلانگ مارچ کونیارنگ دیاہے۔ عمران خان نےدورانیہ بڑھاکرمارچ کافاصلہ کم کردیا، انھوں نے چھوٹےچھوٹےمارچ کرکےنیارنگ دیا پے۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل میں کیاہوگاکچھ نہیں کہا جاسکتا۔ 6ماہ قبل کسی کونہیں پتا تھاہماری حکومت بن جائے گی۔ کسی کونہیں پتا تھا ن لیگ، پی پی والے اکٹھےبیٹھےہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ میرےنام سےجعلی ٹوئٹراکاؤنٹس بنےہوئےہیں، میں نےآج تک کوئی ٹوئٹ نہیں کیا، سوشل میڈیا پرمیرابیان بڑھا چڑھا کر پیش کیاجاتا ہے۔ آدھی بات کاٹ کرمیرابیان پیش کیاجاتاہے۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

54 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

60 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

1 hour ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

1 hour ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

1 hour ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

2 hours ago