ارجنٹینا کیخلاف سعودی عرب کی کامیابی پر امیر قطر کا سعودی پرچم پہن کر جشن

قطر (قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کیخلاف سعودی عرب کی کامیابی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے سعودی پرچم پہن کر جشن منایا۔ سوشل میڈیا پر امیر قطر کی سعودی پرچم کے ساتھ ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیر قطر سعودی عرب کا پرچم اپنے گلے میں ڈالا ہوا ہے اور سعودی ٹیم کو داد دے رہے ہیں۔


واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ سعودی عرب کا ورلڈکپ میں اس اہم فتح کا اسکور 1-2 رہا۔