چھوٹی اسکرین ہی میری اصل پہچان ہے‘ صنم سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ چھوٹی سکرین ہی میری اصل پہچان ہے‘ٹی وی ڈرامے نئے آنے والوں کیلئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ آج جو بھی ہوں اس چھوٹی سکرین کی بدولت ہوں۔ انہوں نے کہا ماڈلنگ اور اداکاری دونوں کررہی ہوں لیکن اداکاری کو میں ترجیح دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن شہرت کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے جو گھر گھر موجود ہے۔ اچھی پرفارمنس کو لوگ بہت سراہتے ہیں۔ صنم سعید نے کہا ملک میں نئے آنے والوں کے لئے سیکھنے کے مراکز نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے ٹی وی ڈرامے ہی ان کی تربیت کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر صنم سعید نے کہا سکرین پر کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کہ میں تعداد کی بجائے معیار پر یقین رکھتی ہوں۔