’فلم فیئر مڈل ایسٹ‘ ایوارڈز سجل علی، فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کے نام

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہونے والے سالانہ فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ایوارڈز کی تقریب میں تین پاکستانی اداکاروں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ہر سال ہونے والے ایوارڈز میں ماضی میں بھی پاکستانی اداکار ایوارڈز اپنے نام کرتے رہے ہیں، اس سال سجل علی، فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید نے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
’فلم فیئر مڈل ایسٹ‘ ایوارڈز میں سجل علی کو ’موسٹ پاپولر فیس آف پاکستانی سینما‘ فہد مصطفیٰ کو ’اسٹار آف پاکستان‘ جب کہ ہمایوں سعید کو ’ٹرینڈ سیٹر آف پاکستانی سینما‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں متعدد بھارتی اداکاروں کو بھی ایوارڈز دیے گئے جب کہ پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں بولی وڈ اداکار گووندا، رنویر سنگھ، جھانوی کپور اور شہناز گل سمیت دیگر اداکاروں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ایوارڈز تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے بچپن میں گووندا کی اداکاری دیکھ کر اداکار بننے کا ارادہ کیا۔

انہوں نے گووندا کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے جب کہ فہد مصطفیٰ نے رنویر سنگھ کی بھی تعریفیں کیں۔
فہد مصطفیٰ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں پاکستانی اور بھارتی اداکار دوبارہ ایک ساتھ مل کر کام کرتے دکھائی دیں گے۔

انہوں نے اداکارہ سجل علی کے علاوہ ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کیں۔ایوارڈز تقریب کے دوران جھانوی کپور نے بھی خطاب کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کی تعریفیں کیں اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں ایوارڈ تقریب میں پہلی بار پرفارمنس کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔

ایوارڈز تقریب میں جھانوی کپور کے علاوہ گووندا اور رنویر سنگھ نے بھی پرفارمنس کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔

اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے اپنا ایوارڈ سابق بوائے فرینڈ آنجھانی سدھارتھ شکلا کے نام کیا اور وہ اس دوران جذباتی بھی ہوگئیں۔
ایوارڈز تقریب کے دوران اداکارہ جھانوی کپور اور سجل علی کے گلے ملنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جب کہ سجل علی کی رنویر سنگھ کے ساتھ کھچوائی گئی سیلفی بھی وائرل ہوگئی اور اس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Recent Posts

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے…

2 mins ago

کے الیکٹرک کا 7 سال کیلئے 3.84 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ دن پہلے منظور کیے جانے والے 392 ارب روپے کے سرمایہ…

8 mins ago

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے…

12 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا…

15 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا…

18 mins ago

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے…

20 mins ago