نظام انصاف میں بہتری کچھ وقت کے بعد نظر آئیگی، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ منصوبے میں سرمایہ کار بیرک گولڈ کمپنی کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے کہ ریکوڈک منصوبے سے مال جیسے ہی پورٹ پر پہچنے گا 85 فیصد ادائیگی ہوجائے گی، مال کی بقیہ پندرہ فیصد ادائیگی منزل پر پہنچ کر مارکیٹ ریٹ اور کوالٹی کے مطابق ادائیگی ہوگی۔
مخدوم علی خان نے کہا کہ اگر ریکوڈک منصوبے سے کاپر اور سونے کے علاوہ کوئی معدنیات نکلی تو طریقہ کار معاہدے میں درج ہے، اگر ریکوڈک منصوبے سے کوئی نایاب معدنیات نکلی تو حکومت مارکیٹ ریٹ پر خرید لے گی، اگر ریکوڈک منصوبے سے کوئی اسٹریٹیجک معدنیات برآمد ہوئیں تو حکومت مفت لے سکے گی، اگر زمین حاصل کی گئی تو ادائیگی کمپنی کرے گی جبکہ حکومت سہولت فراہم کرے گی۔
وکیل بیرک گولڈ کمپنی نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کی تعمیر اور مرمت حکومت جبکہ نوکنڈی سے پراجیکٹ تک سڑک کی تعمیر کمپنی کے ذمے ہوگی، شاہراہیں صرف پراجیکٹ نہیں بلکہ عام عوام بھی استعمال کرسکے گی، بارڈر، صوبے اور ضلع میں سیکیورٹی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوگی جبکہ پراجیکٹ کے اندر سیکیورٹی کمپنی کے ذمے ہوگی، ریکوڈک منصوبے سے مال کرش کرکے پانی کی لائن کے ذریعے پورٹ پر پہنچے گا، ریکوڈک منصوبے کی کنسٹرکشن کا ایک فیصد جبکہ سالانہ آمدن کا 0.4 فیصد سماجی شراکت داری پر خرچ ہوگا۔
وکیل نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر پر 7500 جبکہ آپریشنز پر 4000 نوکریاں ملیں گی، کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل شفاف اور قانون کے مطابق کرنا چاہتی ہے، اگر حکومت کوئی رعایت ختم کرتی ہے تو وہ خفیہ نہیں بلکہ پبلک نوٹس کے ذریعے کھلے عام فیصلہ کرے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں پچاس فیصد شیئرز پاکستان کے ہیں تنازعے سے پاکستان کو بھی اثر پڑے گا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ حکومت پاکستان جو کرے وہ بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھ کر کرے ورنہ کمپنی پھر عالمی ثالثی فورم پر چلی جائے گی، پاکستان کے عدالتی نظام اور عالمی نظام انصاف میں بہت فرق ہے، پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے نظام انصاف پر اعتماد کرنا چاہیے، پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری کے لیے بہت اقدامات کیے گئے نتائج کچھ وقت کے بعد نظر آئیں گے۔وکیل بیرک گولڈ کمپنی مخدوم علی خان نے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم کو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کیلئے کتننے رنز درکار ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا…

6 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اچانک کیوں گرگئی؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ 3 روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 227 روپے…

13 mins ago

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میٹرو کی آپریٹر کمپنی کو اضافی رقم دینے کی تجویز دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا، ماس…

19 mins ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات تیل کی عالمی منڈی پر پڑنے…

30 mins ago

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کی ڈیٹ شیٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 میں پیش کئے گئے ایم اے،…

41 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

7 hours ago