سندھ میں 10 ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 238 سے زائد کیس رپورٹ

صرف کراچی میں جنوری سے ابتک زیادتی کے 235 واقعات رپورٹ ہوئے

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں خواتین وبچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، رواں سال کے 10 ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 238 سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 55 سے زائد اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات شامل ہیں، جبکہ گزشتہ سال 272 زیادتی کے اور اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 82 تھی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف کراچی میں جنوری سے ابتک زیادتی کے 235 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 48 سے زائد ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کراچی میں اجتماعی جنسی زیادتی واقعات کی تعداد 74 تھی، پولیس نے مجموعی طور پر ابتک 89 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، دوسری جانب ذرائع سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی واقعات ایسے ہیں جو رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اسسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او)اور سینٹر فار ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن(سی آر ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صرف جولائی کے دوران پاکستان بھر میں کم از کم 133 خواتین کو اغوا کیا گیا جب کہ 85 سے زائد عورتوں کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

5 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

5 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

5 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

5 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

5 hours ago