اداکارہ اقرا عزیز25 برس کی ہوگئیں


دبئی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز 25برس کی ہوگئیں اس موقع پر ان کے شوہر یاسر حسین کی جانب سے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر دبئی میں ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی منعقد کی گئی۔ اقرا عزیز نے سالگرہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے یاسر حسین کا شکریہ ادا کیا۔ کیپشن میں لکھا مجھے 25 تاریخ مبارک ہو ۔
میرے شوہر کا شکریہ جنہوں نے یہ سب کرکے میرے اس دن کو اتنا خاص بنا دیا۔ انہوں نے پارٹی میں شریک تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے مزید خاص بنانے کے لیے میرے تمام مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ جو میرے ساتھ تھے ۔ جنہوں نے مجھے بے پناہ محبت دی ۔ آپ لوگ جانتے ہیں کہ آپ میرے لیے کون ہیں میں ہمیشہ آپ کی شکر گزار رہوں گی ۔