شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں،قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے،قانون سے باہر رہیں گے

تو رانا صاحب استقبال کریں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے،جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو اس لیے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کیلئے آنا چاہتے تھے اگر اب وہ نیا تماشا کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کیمعاملے پرانتشارپھیلایا گیا، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں، قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وہ قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں، حکومت خام تیل امپورٹ نہیں کرتی بلکہ ریفائنریزکرتی ہیں۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

2 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

2 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

2 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

2 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago