بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کھیلنے نہ آئی تو ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے،رمیز راجہ کا دو ٹوک فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے واضح کر دیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کھیلنے نہ آئی تو ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے۔اسلام آباد میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اگر پاکستان آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھے گا کون؟۔

خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے رواں برس اکتوبر میں بیان دیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی اور ہوسکتا ہے یہ ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے بھارتی ٹیم آئے گی تو ہی ہم ورلڈکپ میں کھیلنے جائیں گے نہ آئی تو پھر ورلڈکپ ہمارے بغیرکروا کے دکھا دیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہم بھارتی فیصلے پر جارحانہ انداز اپنائیں گے۔ ہماری ٹیم پرفارمنس دِکھا رہی ہے، ہم نے دنیا کے بڑے بزنس بنانے والی کرکٹ ٹیم کو ہرایا ہے، ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کرآئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایشیاء کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی۔میں ہمیشہ سے کہتا تھا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ کی معیشت کو بہتر کرنا ہے اور وہ ایک ہی صورت میں ہوگی جب ہماری ٹیم بہتر پرفارم کرے گی، ہم نے 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا، ایشیاء کپ میں ہم نے بھارت کو ہرایا، ایک سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو مرتبہ بلین ڈالر اکانومی کے بورڈ کو ہرایا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے جو2023ء کے وسط میں کھیلا جائے گا جس کا فارمیٹ ون ڈے رکھا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے بعد 2023ء میں بھارت میں ون ڈے کرکٹ کا عالمی کپ شیڈول ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

7 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago