چائے پینا فائدہ مند یا نقصاندہ؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چائے کو تقریباً ہر گھر میں ہی پسند کیا جاتا ہے، اور دن میں دو دفعہ بھی پی جاتی ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ پینا فائدہ مند ہے یا نقصاندہ۔ایک تحقیق سے کچھ نئے نتائج سامنے آئے ہیں جس سے انسانی صحت پر نظام انہظام میں متعدد تبدیلیاں رونماں ہوتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کی Edith Cowan یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے میں موجود فلیونوئڈز نامی قدرتی مرکبات صحت کے لیے طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں 881 معمر خواتین (اوسط عمر 80 سال تھی) کو شامل کیا گیا تھا اور دریافت ہوا کہ فلیونوئڈز پر مبنی غذا اور مشروبات کے استعمال سے خون کی سب سے بڑی شریان اے اے سی میں نقصان دہ مواد جمع ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ شریان آکسیجن ملے خون کو دل سے معدے اور زیریں جسم پہنچانے کا کام کرتی ہے اور اس میں مواد جمع ہونے سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔تحقیق کے مطابق سیاہ یا سبز چائے، بلیو بیریز، اسٹرابیریز، مالٹوں، سیب، کشمش یا انگور اور ڈارک چاکلیٹ میں یہ مرکبات موجود ہوتے ہیں۔
ان مرکبات کے زیادہ استعمال سے خون کی شریان کی بندش یا مواد جمع ہونے کا خطرہ 36 سے 39 فیصد تک کم ہوسکتا ہے جبکہ سیاہ چائے فلیونوئڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور روزانہ 2 سے 6 کپ پینے سے شریان میں مواد جمع ہونے کا خطرہ 16 سے 42 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو چائے پینا پسند نہیں تو فلیونوئڈز سے بھرپور غذا کے استعمال سے بھی یہ خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کےلیے مجوزہ آئینی…

2 mins ago

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے…

8 mins ago

مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم

لاہور(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انہیں اور محمد عامر کو کپتان…

11 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

بنگلورو(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی…

17 mins ago

پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ…

26 mins ago

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

37 mins ago