میرا دل یہ پکارے آجا پر لڑکی نے ڈانس کیوں کیا؟ اہم بیان سامنے آگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)وائرل ڈانس ویڈیو میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کرنے والی عائشہ نے بالآخر مارننگ شو شرکت کی۔گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر رقص کر رہی ہے۔ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو کو وائرل ہوتے دیکھا اور پھر ان کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے بھی دیکھی۔ٹک ٹاکر کے مطابق والدین نے انہیں کچھ نہیں کہا بلکہ انہوں نے انہیں سپورٹ کیا، تاہم خاندان کے کچھ لوگ ان پر ناراض ہوئے لیکن انہوں نے ناراض ہونے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے، اب وائرل ہونے کے بعد وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اداکاری کا چانس دیا جائے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

19 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

52 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago