سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی لڑکی شکایت لے کرتھانے پہنچ گئی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش پرلڑکی نے لڑکے کیخلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونا میں آٹھویں کلاس کے 14سالہ طالبعلم نے اپنے سکول میں پڑھنے والی 13سالہ طالبہ کو سوشل میڈیا پرشادی کی پیش کش کی اور ساتھ ہی انکار پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔لڑکے نے لڑکی کی تصاویر کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ طالبہ نے لڑکے کی پوسٹس دیکھ کر اپنی والدہ کو مطلع کیا اور ان کے ساتھ تھانے جا کر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیونکہ لڑکا اور لڑکی دونوں کم عمر ہیں اس لیے سالانہ امتحانات کے بعد لڑکے کو اس کے والدین کے ساتھ بلا کر چائلڈ ویلفئیر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Recent Posts

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

3 mins ago

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…

13 mins ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

31 mins ago

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر…

1 hour ago

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن…

1 hour ago

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

1 hour ago