ارباز خان کی گرل فرینڈ نے ملائیکہ کی تعریف کردی
ممبئی(قدرت روزنامہ)ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے کہا ہے کہ ملائیکہ اروڑا سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں۔ایک انٹرویو میں جارجیا کا کہنا تھا کہ میں ملائیکہ کی بہت قدر کرتی ہوں، انہوں نے صِفر سے کیریئر شروع کیا، وہ ماڈل تھیں اور پھر آج اس مقام پر پہنچی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے وہ یقیناً قابل تعریف شخصیت ہیں، ارباز خان کی فیملی کے متعلق جارجیا کا کہنا تھا کہ وہ سب بہت اچھے لوگ ہیں، وہ بہت کھلے دل کے ہیں۔یاد رہے کہ ارباز خان اور جارجیا پچھلے 4 برس سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، ارباز اور ملائیکہ کے درمیان 2017ء میں طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی جارجیا سے ملاقات ہوئی۔