فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدفِ تنقید بنایا: آرمی چیف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدفِ تنقید بنایا ہے۔خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا۔انہوں نے کہا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

44 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

50 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

1 hour ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

1 hour ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

1 hour ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

1 hour ago