سعودی عرب،مسجدِ نبوی کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام طیبہ رکھ دیا گیا


مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) مسجد نبوی کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام والدین نے طیبہ رکھ دیاہے۔سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد ڈاکٹر طارق علی سلیمان نے بتایا کہ عشا کی نماز کے لیے مسجد نبوی میں اہلیہ اور بچوں کو چھوڑا تھا تاہم پارکنگ نہ ملنے پر گھر واپس چلا گیا،
نماز کے فوری بعد اہلیہ نے رابطہ کر کے ہسپتال جانے کے لیے کہا حالانکہ جس وقت اہلیہ کو بچوں کے ساتھ نماز کے لیے مسجد نبوی چھوڑا تھا تب طبیعت ٹھیک تھی اور ڈاکٹروں نے ولادت کا وقت کچھ دن بعد کا دیا تھا جو کچھ ہوا اچانک ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں اہلیہ سے فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک ایک نرس نے مجھ سے رابطہ کیا اور خوشخبری سنائی کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
بچی کی والدہ نے بتایا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر مسجد سے نکلی اور جیسے ہی گیٹ نمبر 34 تک پہنچی تو گر گئی، وہاں ہلال احمر کا مرکز موجود ہے، عملے نے فوری طور پر طبی امداد دی اور بچی کی ولادت انجام پا گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام طیبہ رکھ دیا گیا ہے۔

Recent Posts

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

13 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

23 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

34 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

46 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

53 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

1 hour ago