بیٹے کی شادی پر مبارکباد، مریم نوازکوشادی میں شرکت کیلئے جانے دینے چاہیے تھا،یوسف رضا گیلانی
ملتان(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈ ر سنیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز کو بیٹے کی شادی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مریم نوازکو شادی میں شرکت کیلئے جانے دینا چاہیے تھا ،بہتر ہوتا شادی میں پوری فیملی ایک ساتھ ہوتی،جہانگیرترین سے کوئی رابطہ نہیں ،اگر وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، چینی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظام کرنا چاہیے
پاک چیک دوستی سمندر سے گہری اور پہاڑوں سے بلند ہے، دہشت گردی کے پیش نظر چینی ورکز کا تحفظ مزید بہتر بنایا جائے ہمارے ادارے مضبوط ہیں سکیورٹی بھی مضبوط ہے۔انہوں نے کہاکہ مینار پاکستان سمیت دیگر جو واقعات ہوئے ہم ان کی مذمت کرتے ہیں ۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اس وقت جو بجٹ ایا عوام دوست نہیں ہے، آئیے دن منی بجٹ آ رہے ہیں اس ملک میں مہنگائی آسمان تک پہنچ گئی ہے تین سالہ کارکردگی کی تشریح سے بہتر ہے عوام کی رائے لے لی جائے مریم نواز کے بیٹے کی شادی پر ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں میں تو کہتا ہوں مریم نواز کے بیٹے کی شادی پر ان کی فیملی ایک ساتھ ہوتی ہمارا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں آنا اُن کا اپنا فیصلہ ہوگا پیپلزپارٹی نے ابھی تک جہانگیر ترین کے ساتھ رابطہ نہیں کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہمارے تحفظات ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر فیصلہ متفقہ ہوگا حکومت اپنے طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو استعمال نہیں کر سکتی۔