نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو(نیب )نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف 2مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی . نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب نے بہاولپور میں 14ہزار400 کنال سرکاری اراضی منتقلی پر انکوائریاں شروع کی تھیں .

نیب ملتان نے شبہازشریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے . تین سال کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے جس کے بعد انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی گئی . نیب حکام کے مطابق قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیواتھارٹی کرے گی . سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ بورڈآف ریونیوکو بھیج دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں