کراچی والوں کیلئے بجلی سستی کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے اکتوبر کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 2 روپے 14 پیسے سستی کر دی۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے ہے اور یہ کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کراچی کے بجلی کے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔حکام نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے 1 پیسے فی یونٹ تھی۔
چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی، کیا اتھارٹی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی پیشگی اطلاع دی گئی؟کے الیکٹرک کے حکام نے جواب دیا کہ بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

سروس اسٹرکچر میں تبدیلی، وفاقی حکومت کیا اقدامات کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست…

2 mins ago

قلعہ عبداللہ میں افیون کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے قلعہ عبداللہ میں انیٹی نارکوٹکس فورس اور…

23 mins ago

خضدار، صدیق مینگل قتل، بی این پی عوامی نے 9مئی کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے…

32 mins ago

گوادر باڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، ریاست منصوبے پر کام بند کرے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ…

39 mins ago

الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی…

51 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ…

1 hour ago