خان صاحب! اسمبلیاں توڑیں تو بے آسرا آپ ہوں گے ہم نہیں، خواجہ سعد رفیق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خان صاحب! اسمبلیاں توڑیں تو بے آسرا آپ ہوں گے ہم نہیں۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وزیر داخلہ رانا ثناء کے ہمراہ پرید کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مذاکرات ان کی ضرورت ہیں ہماری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں ، خواجہ سعد رفیق اگر آپ مذاکرات چاہتے ہیں توفیصلہ پی ڈی ایم کرےگی، ماضی میں بھی غیر رسمی رابطے ہوئے ہیں ، مذاکرات کا عمل سیاست کاحصہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 کا الیکشن عمران خان کو چوری کرکے دیا گیاتھا، پونے چار برس عمران خان وفاق میں حکمراں رہے ، آئینی جمہوری تبدیلی کے نتیجے میں عمران خان کا دور ختم ہواجس کے بعد عمران خان کی سازشیں ایک ایک کرکے ناکام بنائیں ۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ آپ سنجیدہ بات کریں گے تو سنجیدہ جواب ملے گا ، یہ اسمبلیاں توڑیں گے تو آئین اور قانون کےمطابق جواب دیاجائےگا، یہ استعفے دے کر بھاگ جاتے ہیں ، یہسہولت کاروں کےساتھ مل کر کھیلتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت سے قانون سازی میں تعاون کیا اور ہربارہمیں این آراو کا طعنہ دیاگیا، ی ہ پہلے وزیراعظم تھے جو نشستیں پھلانگ کر پارلیمنٹ میں آتے تھے تاکہ اپوزیشن سےآنکھ نہ ملانی پڑے۔