اگر ڈھاکا کی شکست سیاسی ناکامی تھی تو پھر ہتھیار ڈالنے والوں کا سربراہ جنرل نیازی کیوں تھا کوئی سیاسی لیڈر کیوں نہیں تھا،حامد میر

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف صحافی و سینئراینکر حامد میر نے پندرہویں عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اگر ڈھاکا کی شکست سیاسی ناکامی تھی تو پھر ہتھیار ڈالنے والوں کا سربراہ جنرل نیازی کیوں تھا کوئی سیاسی لیڈر کیوں نہیں تھا، پاکستان میں میڈیا الیکٹرونک ہو یا پرنٹ سچ نہیں بول سکتا، اگر سچ بولیں تو غدار کہا جاتا ہے۔

اس لئے سوچا غداروں کی فہرست میں شامل ہوجائوں ۔آئین میں لکھا ہوا ہے کہ اس ملک میں اردو دفتری زبان ہو گی لیکن سپریم کورٹ میں آج بھی فیصلہ انگریزی میں لکھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر دور میں تاریکی رہی ہے چاہئے وہ جمہوری ہو یا آمریت، یہ مقولہ درست ہے کہ بدترین جمہوریت بھی بہترین آمریت سے بہتر ہے۔ ایوب خان کے دور کو لوگ ترقی کا دور کہتے ہیں لیکن اسی دور میں پاکستان میں سیاہ ترین دور شروع ہوا۔ کمزور وزیراعظم فیروز خان نون کے دور میں گوادر پاکستان میں شامل ہوا۔ اور مضبوط یحییٰ خان کے دور میں بنگلہ دیش ہم سے الگ ہو گیا۔ ہر ڈکٹیٹر کا دور سیاہ دور ہے اور کرپٹ جمہوری دور بھی بہتر ہے ہمیں اسی کمزور جمہوری دور کو مضبوط کرنا ہے۔حامد میر نے کہا کہ1971 کے انتخابات میں بھی بنگال میں دھاندلی کی کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئی ، بنگالیوں نے پاکستان نہیں توڑا یہ کوتائی ہم سے ہوئی، جن لوگوں نے ایوب خان کے صدارتی دور سے سبق نہیں سیکھا وہ صدارتی نظام کی بات کرتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں ایک صوبہ کی حکومت چاہتے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ مونس الٰہی کے بیان کے بعد واضع ہوتا ہے کہ ادارہ غیرجانبدار تھا لیکن سربراہ سیاست میں شامل تھا اس کی وضاحت ہونی چاہئے، 28سال بعد پاکستان سو سال کا ہو گا اور آبادی چالیس کروڑ ہوگی اور ایک رپورٹ کے مطابق کراچی اور ٹھٹھہ سمندر کے نیچے چلا جائے گا اس کے لیے تیار اور ٹھیک ہونا چاہئے اس کے لیے ہر ایک کو قانون کے تابع ہونا چاہئے، پاکستان کا میڈیا سچ نہیں بول سکتا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

3 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

3 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

3 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

3 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

4 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

4 hours ago