مفتاح اسماعیل معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں: شیخ رشید


لاہور (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لیں گے یا پھر اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔


شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی اُن کی بات نہیں سنتا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔
واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل سے پوچھا جائے کہ کیا ارینج کر کے گئے؟ مفتاح اسماعیل کو کیا 32 ملین کی ارینجمنٹ نہیں کر کے جانا چاہیے تھا؟
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل کو جواب نہیں دینا چاہتا، باتیں کرنا آسان ہے۔