لڑکیوں کی ڈانس ویڈیوز وائرل کرنے پر رابی پیرزادہ کا ردِ عمل


لاہور (قدرت روزنامہ)سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے لڑکیوں کی ڈانس ویڈیوز کو وائرل کرنے اور مردوں کے عورتوں کی نقل کرنے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے ۔رابی پیرزادہ نے حال ہی میں مشہور ٹی وی اینکر و میزبان وسیم بادامی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ریکارڈ کیے گئے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران رابی پیرزادہ نے آج کل سوشل میڈیا پر ڈانس کرتی خواتین کی ویڈیوز کو وائرل کرنے، مردوں کی جانب سے عورتوں کا روپ دھارنے یا عورتوں کی طرح آرائش و زیبائش کرنے سے متعلق بات کی۔رابی پیرزادہ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور دوسری جانب خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں۔
رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ چیزیں ہمیں نہیں کرنی چاہئیں، ہم خود اپنا معاشرہ خراب کر رہے ہیں، ہم خود لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں، جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم اِنہیں ایک ایک سطح پر لے جاتے ہیں کہ لوگ اِن سے متاثر ہونے لگتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کے لیے زہریلا کر رہے ہیں، ہماری آئیڈیل رقص کرنے والی خواتین ہیں، ہم اپنا معاشرہ خود خراب کر رہے ہیں۔رابی پیرزادہ نے ماضی میں وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے میری ویڈیوز وائرل کیں، میں نے اُنہیں خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھ کر بد دعائیں دیں اور بد دعاؤں کا اثر دیکھا۔
رابی نے مزید کہا کہ میں نے اُن لوگوں کے لیے اللّٰہ کا عذاب مانگا اور اتنے یقین کے ساتھ بد دعائیں دیں کہ میری بدعاؤں میں بھی اثر تھا۔واضح رہے کہ ماضی میں مختلف تنازعات سے گزر کر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اب ایک فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

4 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

5 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

5 hours ago