پی ڈی ایم نامزد نہ کرتی تو عمران کبھی پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نہ بناتے: سالک حسین
لاہور (قدرت روزنامہ)ق لیگ کے رہنما، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی انہیں وزیرِ اعلیٰ نہ بناتے۔یہ بات ق لیگ کے رہنما، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ساتھ دینا مسلم لیگ ق کا اندرونی فیصلہ تھا۔چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے پارلیمانی ممبران کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت چوہدری پرویز الہٰی کو پی ڈی ایم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے منتخب کرنا تھا۔ق لیگ کے رہنما، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم کو دی گئی زبان پوری کرنے کا کہا تھا۔