ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان ہیں، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان ہیں، معاشی حالات یہاں تک لانے میں عمران خان ذمے دار ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کہتے ہیں کہ حکومت ختم کرنے جا رہے ہیں اور پنجاب کابینہ میں اضافہ ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا میں ہر کاروباری شخص کو بھتے کی دھمکیاں آ رہی ہیں، اس وقت سب سے ز یادہ اسٹریٹ کرائمز پنجاب میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جہاں جہاں حکومت ہے وہاں بے امنی اور مہنگائی زیادہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، اغوا کے کیسز سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، آٹے کا ملک بھر میں بحران ہے، سندھ میں 65 روپے کلو آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، پنجاب میں فی کلو آٹا 100 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کی کاشت پر فی ایکڑ ہر کسان کو 5 ہزار روپے دے رہے ہیں، سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

15 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

28 mins ago

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، کینیڈانےہنر…

30 mins ago

بچوں کو دیکھ کر پڑھائی کا شوق پیداہوا، 63سالہ خاتون نے گریجوایشن کرلی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی خاتون ھدی العبیدا نے بالاخر 40 برس بعد 63 سال کی عمر…

34 mins ago

شادی کی تقریب میں دولہا کو سرعام دلہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا

لکھنؤ (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو اپنی…

37 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں…

2 hours ago