یوٹیوبر کا دلہن کو شادی پر دیا گیا منفرد تحفہ توجہ کا مرکز بن گیا


کراچی (قدرت روزنامہ) آپ نے شادی پر دلہا دلہن کو ایک دوسرے کو قیمتی تحائف دیتے ہوئے تو دیکھا ہو گا لیکن معروف یوٹیوبر نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو ایسا منفرد تحفہ پیش کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔اذلان شاہ نے شادی پر اہلیہ کو گدھے کا بچہ تحفے میں دے دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئیں۔اذلان شاہ اور ڈاکٹر وریشہ جاوید خان کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
اذلان شاہ کی ڈاکٹر وریشہ جاوید سے دوستی تب ہوئی تھی جب وہ ان کے پاس سکیلنگ کے لیے آئے تھے۔
مئی2022ء میں اذلان شاہ نے سوشل میڈیا انفلیونسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے منگنی کی تھی۔یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّٰہ کے فضل اور اپنے والدین کی مہربانیوں سے ہم اپنی دعائے خیر کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہاں ہمارے زندگی بھر کے وعدوں کے تبادلے اور پالتو جانور ہیں۔

اذلان شاہ نے وریشہ جاوید کی پسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے شادی کے خوبصورت موقع پر انہیں ایک عدد بچھیرا (گدھے کا بچہ ) تحفے میں دیا۔انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میری اہلیہ کو گدھے کے بچوں سے بہت پیار ہے تو اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے انہیں یہ تحفہ دیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے تصاویر پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے کہا یہ اقدام دونوں کے جانوروں سے بے انتہا پیار کو ظاہر کرتا ہے۔
ایک اور صارف نے انتہائی دلچسپ ردعمل دیتےہوئے کہا کہ
ایک صارف نے اسے محض سستی شہرت کا حصول قرار دے دیا۔
۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے ان تصاویر پر دلچسپ قسم کے ردعمل دئیے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

35 mins ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

41 mins ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

56 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

1 hour ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

1 hour ago