لال گیند سے ون ڈے کون دیکھ رہا ہے؟ شاہد آفریدی کا ملتان ٹیسٹ پر دلچسپ ٹوئٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔ شاہد آفریدی نے میچ دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور شاندار میچ کے حوالے سے سوال کیا کہ ’لال گیند سے ون ڈے میچ اور کون دیکھ رہا ہے؟’ سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین آغاز کیا ہے، لیکن دیکھیں سپنرز کھیل میں کچھ فرق ڈال سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعا ہے پاکستان یہ میچ جیتے تاکہ سیریز زندہ رہے‘۔
خیال رہے ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انگلش سائیڈ نے کھانے کے وقفے پر 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنالیے ہیں۔

Recent Posts

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل…

5 mins ago

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

14 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

18 mins ago

پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مالدار خاندانوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی…

26 mins ago

آج بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر…

29 mins ago

شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد…

39 mins ago