کچھ لوگ آج ڈیفالٹ کا نام لینے سے ڈرتے ہیں اور ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں،بابر اعوان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں جاری ہیں،اسلام آباد میں شفاف الیکشن کون کرے گا،لوگ گرفتار ہو رہے ہیں۔عمران خان پر ایک دن میں پانچ پانچ مقدمے درج کئے گئے،انتقام لینے کیلئے کیسز بنائے گئے۔ بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ لوگ آج ڈیفالٹ کا نام لیتے ہوئے ڈرتے ہیں۔
ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے عمران خان نئی الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار کو شاہی پروٹوکول میں لایا گیا،اب وزیراعظم کے بیٹے کو بھی شاہی پروٹوکول میں لایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد عمران خان کو نا اہل کرنا ہے،حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کیسے باہر کریں۔
اعظم سواتی کیس میں جو جج تھے،انہیں ہی تبدیل کر دیا گیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت یا ٹربیونل نہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے اسمبلی تحلیل کے اعلان پر بات ہوئی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف سے بات کر کے آگاہ کریں گے، لیکن ابھی تک ان کا کوئی معنی خیز جواب نہیں آیا۔سادہ سی بات کر رہے ہیں کہ بحران بڑھتے جا رہے ہیں،پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں،معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے خطرناک صورتِ حال ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ کوئی مشروط مذاکرات کی بات نہیں کی،بس عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں،جو بات عوام کے سامنے کرتے ہیں وہی حکومت کو بھی کہتے ہیں۔اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں انہیں معلوم ہے اس وقت کیسی صورتِ حال ہے،اسحاق ڈار نواز شریف کا اعتماد رکھتے ہیں۔ آڈیو لیک پر اسد عمر نے کہا کہ معلوم نہیں آڈیو لیکس کہاں سے آ رہی ہیں،آڈیو کلپ کو درست مان بھی لیا جائے تو عمران خان نے کون سی چوری کی ہے،انہوں نے گھڑی کی فروخت کا باقاعدہ بتایا اور ٹیکس ریٹرن میں بھی ظاہر کیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago