ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کے سوال پر شعیب ملک نے جواب دے کر قصہ ہی ختم کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کے سوال پر میزبان کو گریز کرنے کا مشورہ دیدیا۔نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شعیب ملک نے اپنے کرکٹ کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی جس دوران میزبان نے ان کی ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کا بھی سوال کیاجس کے جواب میں

شعیب ملک نے کہا کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اس کیلئے میں اور میری اہلیہ دونوں میں سے کوئی بھی اس سوال کا جواب نہیں دے رہے لہذا اس سوال سے گریز کریں۔ایک سوال پر شعیب ملک نے بتایا کہ کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے فیملی کیلئے وقت نہیں ملتا تھا اور اب بیٹے اذہان نے بھی اسکول جانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد میں نے فیملی سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ کرکٹ کم کھیلی جائے، پہلے میں ہر لیگ کھیلتا تھا جو اب میں نے کم کر دی ہے لیکن اب بھی کرکٹ پریکٹس اور فٹنس پر توجہ بھرپور ہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سوال پر شعیب ملک نے کہاکہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا بالکل بھی ارادہ نہیں جب بھی ایسا سوچوں گا سب کو پتہ چل جائے گا، ابھی سارا فوکس کرکٹ پر ہے لیکن لیگ کرکٹ کو کم کردیا ہے، جب بھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ کیا تو لیگ کرکٹ سمیت تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔ کپتان بابر سے دوستی اور بات چیت سے متعلق کیے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں، بابر نے مجھے ایشیا کپ کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ ورلڈکپ میں یہی ٹیم جائے گی، بابر کو جب بھی میری ضرورت پڑی ہمیشہ سے ہوں اور ہمیشہ اس کے پاس رہوں گا۔انھوں نے کہا کہ اگر میں کسی وجہ سے ٹیم میں نہیں ہوا تو ایسا ہر گز نہیں ہے کہ میں بابر سے منہ بنا لوں یا ناراض ہو جاؤں، میری دعائیں ہمیشہ بابر کے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ سے چاہتا ہوں

بابر ترقی کرے اور ہمیشہ وہ سرفہرست رہے، مجھے بابر سے کوئی گلہ نہیں تاہم ورلڈکپ کے بعد سے بابر سے کوئی گفتگو نہیں۔ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں میری سلیکشن سے متعلق ٹوئٹ کی وجہ سے قومی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہو سکی وہ غلط سوچتے ہیں،

میں نے وہ ٹوئٹ اس لیے کی جو میں نے دیکھا اس میں بہتری آسکی، میں ہرگز دل برداشتہ نہیں ہوں۔ کراچی کنگز کی کپتانی سے متعلق کیے گئے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر میں نے کپتانی ضروری کی ہے لیکن ایک چیز شروع سے واضح کرچکا ہوں کہ میری کپتانی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago