ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر، قیمت 165 روپے سے تجاوز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 165 روپے سے تجاوز کرگئی۔ چار ماہ کے دوران ڈالر 12.57 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر 165.25 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 8.5 فیصد بڑھ گیا ہے، مئی میں ڈالر 152 روپے 28 پیسے کی کم شرح پر ٹریڈ ہوا تھا۔ واضح رہے 30ستمبر 2020 کو ڈالر کی قدر میں 82 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بارے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں دیگر عوامل کے ساتھ پاکستان کے پڑوس میں افغانستان میں کی صورتحال اہم ہے۔ جبکہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر بھی مقامی کرنسی کے لیے ایک اور منفی رجحان کا سبب بنی ہے جس کی وجہ سے عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔
پاکستان کو انٹرنیشنل مونیٹری فنڈز کی جانب سے دو ارب 75کروڑ ڈالرز مل گئے ہیں ، سٹیٹ بینک نے بھی آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کی تصدیق کر دی۔ آئی ایم ایف نے حال ہی میں فنڈز مختص کئے تھے ، پاکستان کو یہ فنڈز غیر مشروط طور پر فراہم کئے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے رکن ممالک کو مجموعی طور پر 650ارب ڈالرز منتقل کئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک رقم کو غیرمشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں، قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کی منتقلی دنیا کو ویکسین کا شاٹ لگانے کے مترادف ہے۔

Recent Posts

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

9 mins ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

44 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

53 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

60 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

1 hour ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

1 hour ago