ڈار کی سعودی سفیر سے ملاقات، فوری طور پر مزید 4.2 ارب ڈالر مانگ لئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کر دی ہے . ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کیلئے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کر دی ہے .

ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے درخواست توانائی کی خریداری اور بجٹ سپورٹ کے لیے کی گئی ہے، 3 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے طور پر قرض کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی . ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ نے 4.2 ارب ڈالر سپورٹ کی درخواست سعودی سفیر کے ذریعے کی .

. .

متعلقہ خبریں