اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختون خوا کی ترجمان ثمر بلور نے کہا ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو بھی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے . پشاور میں صوبائی ترجمان اے این پی ثمربلور نے نجی ڈیجٹیل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ایمل ولی کو ختم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے .
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا تحفظ کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، اگر حکومت نے اس حوالے سے اقدام نہ کیا تو ہم اپنی پارٹی کے بڑوں کا تحفظ اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے . ثمر بلور نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے تحفظ کے لیے ہمیں اسلحہ بھی اٹھانا پڑے گا اور قانون کو بھی توڑنا پڑے گا .