برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی، شہریوں کیلئے الرٹ جاری


برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی گئی . ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا .

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گرسکتا ہے .
برطانوی ہیلتھ اتھارٹی ایجنسی نے یارکشائر کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں . میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی .
برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہر جاری رہے گی . برفباری کے باعث برطانیہ میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں