وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت سے فوری طورپرنئےاین ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونےوفاقی حکومت سے فوری طورپرنئےاین ایف سی ایوارڈکا مطالبہ کردیا،وزیراعظم شہباز شریف سے بہت امید ہے یقین ہے ناامید نہیں کریں گے۔پیر کوکوئٹہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں نیا این ایف سی ایوارڈ وقت اور حالات کی ضرورت ہے
جس کے تحت شیئرز آئینی طور پر دیے گئے مقررہ وقت پر ملنے چاہئیں، وزیراعظم کی یہی خواہش ہے اور ہمارا مطالبہ بھی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ فوری ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے کی قیادت کو بھی آن بورڈ لوں گا، وزیراعظم سے بہت امیدہے، ہمیں ناامیدی نہیں ہے، انشااللہ معاملہ بہت جلد حل ہوگا۔