سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی بیگمات کی پیشی سے استثنیٰ کی استدعا مسترد کر دی

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپر یم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیشی سے استثنیٰ کی استدعا مسترد کر دی . نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں پی پی رہنماخورشید شاہ کے اہلخانہ اور ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی اور قبل ازگرفتاری کیس کی سماعت کی .

سماعت کے دوران جسٹس امین قاضی نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ کیسز مختلف نوعیت کے ہیں؟، جس پروکیل نے بتایا کہ ایک ہی کیس میں مختلف ضمانت قبل ازگرفتاری اور ضمانت منسوخی کے کیسز ہیں،عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے وکیل کو ہدایت کی کہ ایک ہی کیس میں مختلف معاملات ہیں تو نیب تحریری معروضات جمع کرائے . جسٹس امین قاضی نے نیب کے وکیل سے سوال کیا کہ ریفرنس کس سٹیج پر ہیں؟، جس کے جواب میں وکیل نیب نے بتایا کہ اب تک کیس میں چھ گواہوں کے بیان قلمبند ہوئے ہیں . عدالت نے ہدایت کی کیس میں سب کی حاضری ضروری ہے، نیب ٹرائل کو جلد ختم کرے . بعدازاں عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے وسط تک ملتوی کردی . . .

متعلقہ خبریں