نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر رہا، فرخ حبیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر رہا۔سوشل میڈیا پر فرخ حبیب نے ویڈیو بیان میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کھلے عام این آر او کا نوٹس لینا چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم صفدر کی سزا کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف نیب نے اپیل دائر نہیں کی، ایون فیلڈ فلیٹس میں بھی وہی تاریخی دہرائی جارہی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ حدیبیہ ملز کیس میں سزا خاتمے پر نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نیب کیسز پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے اربوں روپے خرچ ہوئے اور اب نیب پی ڈی ایم کی کرپشن کے تحفظ کا ادارہ بن گیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ شہباز شریف نے رجیم چینج آپریشن کے بعد نیب ترامیم بل پاس کرا کر این آر او ٹو لے لیا ہے۔

Recent Posts

پاکستانی حاجیوں کو روانگی سے کتنے دن پہلے ویکسینیشن کرانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کو روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی…

12 mins ago

چیئرمین پی سی بی کا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر…

18 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری، دائرہ 14 لاکھ صارفین تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری ہوگیا، دائرہ…

24 mins ago

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

43 mins ago

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

55 mins ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

1 hour ago