سوئی سدرن گیس کمپنی نے دو ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے دو ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ملازمین کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر فارغ کیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 2700 سے زائد ملازمین ایکٹ کے تحت بحال کئے گئے تھے ، برطرف ملازمین میں سے 1600 سے زائد جونیئر رینک کے ہین جن میں مزدور اور ڈرائیور بھی شامل ہیں ۔دوسری جانب برطرف ملازمین نے ایس این جی پی ایل آفس کے باہر مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے ایم ڈی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔