پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن پاکستان سے بڑا ریلیف مل گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13جون 2022تک انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ پارٹی آئین کے تحت انٹر اپارٹی انتخابات ہر چار بعد ہونے چاہئیں۔واضح رہے کہ وزیرا عظم عمران خان نے عالمی وبا کورونا وائر س کے باعث انٹر ا پارٹی انتخابات کے لئے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔