بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرا دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دانیہ ملک کو عامر لیاقت کی بیٹی کی جانب سے درج کروائی گئی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


بیٹی دانیہ ملک کی گرفتاری پر زار و قطار روتے ہوئے دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی نے اس واقعے کا ذمہ دار ڈاکٹر بشریٰ اقبال (عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ) کو ٹھہرایا ہے۔سلمیٰ بی بی کا سوشل میڈیا پر بیٹی کی گرفتاری کے بعد دیا گیا انٹرویو خوب وائرل ہو رہا ہے۔
سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ ملک اور بیٹے کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس مارا پیٹا اور گرفتار کیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پڑوسیوں سے لڑائی کی ہے اور پڑوسیوں نے ہمارے خلاف شکایت کی ہے، ہم نے پولیس سے کہا بھی کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیی ہوئی، کسی کو ہم سے تکلیف پہنچی بھی ہے تو ہم معافی مانگ لیتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)


اُن کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو گرفتار کر کے تھانے صدر تھانے لے آئے ہیں، یہاں آ کر معلوم ہوا ہے کہ یہاں دانیہ موجود نہیں اور نہ ہی عملہ کچھ بتا رہا ہے۔
دانیہ کی والدہ نے بشریٰ اقبال پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب بشریٰ کروا رہی ہے، پہلے بشریٰ نے عامر لیاقت کو قتل کروایا اور اب دانیہ کو اغوا کروایا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم نے وراثت کے لیے کیس ہوا ہے اس لیے بشریٰ یہ سب کروا رہی ہے، سلمیٰ بی بی نے اپنے انٹرویو میں پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔