سعودی عرب کا ریاض میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا ارادہ


ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب مبینہ طور پر ریاض میں فلک بوس عمارت بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کی بلندی دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج الخلیفہ‘ سے دوگنی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق، یہ فلک بوس عمارت ریاض کے شمال میں 18 مربع کلومیٹر کی ترقی کا حصّہ ہوگی اور اس عمارت کو بنانے کے بارے میں سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس عمارت کے لیے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک جگہ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور بلند عمارت بنانے کے حساب سے اس جگہ کی ایک فزیبلٹی اسٹڈی بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ دبئی میں موجود دنیا کی سب سے اونچی عمارت’برج خلیفہ‘ 828 میٹر اونچی ہے اور 2 کلومیٹر لمبی اس عمارت کی تعمیر کے لیے خطّے میں 5 بلین ڈالرز لاگت آئے گی۔رپورٹ کے مطابق، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس، ماہرین اور پراجیکٹ مینیجرز کو دنیا کی اس بلند ترین عمارت کو ڈیزائن کرنے کے لیے 1 ملین ڈالرز انٹری فیس کے ساتھ ڈیزائن مقابلے میں حصّہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

Recent Posts

آڈیو لیکس کیس: آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی…

5 mins ago

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7…

19 mins ago

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

42 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

48 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

59 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

1 hour ago