پی ٹی آئی کا اسپیکر کے نام لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے نام لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگیا۔خط وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھا، جس میں کہا گیا کہ اپریل 2022ء کو 123 ممبران اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفے سے متعلق زبانی اعلان کیا تھا، استعفے کے فیصلے کو تمام چینلز اور میڈیا نے نشر کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے فیصلے کےخلاف محض چند ممبران کا استعفیٰ قبول کیا گیا، وقت ضائع کیے بغیر ہمارے ممبران کے استعفے منظور کیے جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت کی غیر موجودگی میں قانون سازی پر بھی سوالیہ نشان ہے، اگرچہ ہم استعفے جمع کروا چکے ہیں، آپ کی تسلی کیلئے دوبارہ پیش ہونے کو تیار ہیں، اگلے ہفتے کسی بھی دن اپنی سہولت کے حساب سے ہمیں وقت دیں۔

Recent Posts

امریکا کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام…

1 min ago

نئی حکومت کے آنے کے بعد پہلا اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی…

16 mins ago

کراچی، آج دسویں جماعت کے 2 شفٹوں میں 5 پرچے لیے جائینگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج صبح کی شفٹ میں دسویں جماعت کا…

23 mins ago

فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ…

27 mins ago

تحریک انصاف کسی سے معافی نہیں مانگے گی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان…

39 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو…

50 mins ago