شگفتہ اعجاز کی دلچسپ اسٹوری پر مداحوں کے قہقہے
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی سوشل میڈیا پر لگائی اسٹوری نے مداحوں کو قہقے لگانے پر مجبور کر دیا۔اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک اسٹوری لگائی ہے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنی اسٹوری میں مہنگائی اور روز مرہ کی غذا کا حصہ انڈوں کی بڑھتی قیمتوں پر بات کی ہے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنی بھرپور حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’ انڈوں کی قیمت سُن کر ایسا لگ رہا ہے جیسے مرغی انڈے نارمل نہیں بلکہ بڑے آپریشن سے دے رہی ہے‘۔