اسمبلی توڑنے کی تاریخ دینا سیاسی حکمتِ عملی ہے، راجہ بشارت


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی تاریخ دینا سیاسی حکمتِ عملی کا حصّہ ہے، عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں . راجہ بشارت نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تکرار کرنے والے اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں .


اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب پاکستان ڈکٹیٹر شپ موومنٹ بننا چاہتی ہے . پنجاب کے وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کی طرف اور پی ڈی ایم کسی اور کی طرف دیکھ رہی ہے .
راجہ بشارت نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی اور محمود خان، دونوں عمران خان کے دست و بازو ہیں اور رہیں گے . یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر اگلے جمعے (23 دسمبر) کو دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں