ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے حالیہ انٹرویو میں عصر ملک سے شادی اور ان کے ساتھ تعلقات پر کُھل کر بات کی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ کس طرح عصر ملک سے شادی نے ان کی زندگی کو متاثر کیا اور ساتھ ہی انہیں نے اپنے شوہر کو بہترین دوست اور ساتھی قرار دیا ہے۔
ملالہ کا کہنا ہے کہ عصر ملک جیسے شوہر کو پا کر خود کو بے حد خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کیونکہ وہ ایک بہترین دوست اور زبردست ساتھی ہیں۔انہوں نے اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ عصر سے شادی نے میری زندگی بدل دی ہے، میں اب پہلے سے زیادہ پرسکون رہتی ہوں، وہ ہمیشہ مجھے خوش رکھتے اور میرے منصوبوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی ملالہ یوسف زئی اپنی شادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی تعریف کر چکی ہی۔دوسری جانب عصر ملک نے بھی کبھی اپنی بیوی کی تعریف کرنے سے گریز نہیں کیا۔
واضح رہے کہ عصر ملک لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور اسپورٹس مینجمنٹ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔دونوں نے گزشتہ برس 9 نومبر کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں قریبی دوست، احباب، عزیز و اقاب کی موجود گی میں شادی کی تھی۔
یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی اپنے والدین اور شوہر کے ہمراہ گزشتہ دنوں 4 روزہ دورے پر پاکستان آئی تھیں۔